ربیع سیزن کے دوران کاشتکاروں کو زرعی پانی کی فراہمی میں اضافے کے لیے اقدامات جاری، پٹ فیڈر کینال میں 3500 کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے، صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق خان عمرانی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے آبپاشی بلوچستان میر محمد صادق خان عمرانی نے کہا ہے کہ ربیع سیزن کے دوران کاشتکاروں کو زرعی پانی کی فراہمی میں اضافے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سندھ سے پٹ فیڈر کینال میں پانی کی ترسیل جاری ہے اور اس وقت پٹ فیڈر کینال میں 3500 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے زمینداروں کو درپیش پانی کی قلت میں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ زمینداروں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پانی کی فراہمی میں اضافے کے بعد ربیع کینال اور پٹ فیڈر کینال کی تمام ذیلی شاخوں میں زرعی پانی منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ ہر کاشتکار کو اس کے حصے کے مطابق پانی فراہم کیا جا سکے صوبائی وزیر آبپاشی نے مزید کہا کہ سب ڈویژنل افسران پانی کی تقسیم اور فراہمی کے انتظامات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ وہ خود بھی مختلف ذیلی شاخوں کے اچانک دورے کرکے پانی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ تقسیم آب میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا کوتاہی کا سدباب کیا جا سکے اور کسی بھی زمیندار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو میر محمد صادق خان عمرانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ربیع سیزن کے دوران کاشتکاروں کو زرعی پانی کی بلاتعطل اور منصفانہ فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
اہم خبربلوچستان
پٹ فیڈر کینال میں ربیع سیزن کے لیے ساڑھے تین ہزار کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے ، صادق عمرانی
