نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاکستان اور عمان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کے علاوہ حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں، بامقصد مکالمے اور سفارتی روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور عمان باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔
اہم خبرپاکستان
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
