انٹرنیشنل

ایرانی اسپیکر کا بیان: مذاکرات میں نیک نیتی شامل، تاہم امریکا پر عدم اعتماد برقرار

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے خیر سگالی کے ساتھ آیا ہے لیکن ہمیں امریکا پرکوئی اعتماد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا حقیقی معاہدہ پیش کرتا ہے تو ایران اس کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہر تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایران کا ایک اعلیٰ سطح کا مذاکراتی وفد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا ہے۔

وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *