امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اسلام آباد مذاکرات کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جبکہ ایران سے مذاکرات کا پتہ 24 گھنٹوں میں چل جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گا،ہم چاہتے ہیں ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہو ، ایران میں پہلے ہی رجیم چینج ہوچکی ہے لیکن یہ ہمارا مقصد ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں آج کے مذاکرات میں کیا ہوتا ہے۔
