نیویارک پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہبازگل نے اسلام آباد مذاکرات کی کوریج کرنےوالی پاکستانی خاتون صحافی غریدہ فاروقی کو لباس کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لے لیا اور ویلاگ میں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے نام لیے بغیر غریدہ فاروقی کو لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے اپنے ویلاگ میں خاتون صحافی کا نام نہیں لیالیکن ویڈیو میں ان کی تصویر دکھائی گئی ہے۔
شہبازگل کاکہناتھا کہ آپ کی اور آپ کے ملک کی عزت کا معاملہ ہے تو ہائی جین ،کلینلینکس اورپریزنٹیشن کو اس طرح سے کریں کہ پاکستان کا اچھا نام باہر جائے،وہاں ایک محترمہ کو بتایا گیا کہ آپ نے جاکر فری وائی فائی اور فری کھانے کی تعریف کرنی ہے اور یہ بتانا ہے کہ یہاں پر کیا چل رہا ہے تو اپنے پاجامہ ہی چلی گئیں،ان کاکہناتھاکہ میرے پاس بھی بالکل ویسے ہی مگر نیلے رنگ کے پاجامہ ہیں ۔
