بلوچستان

پاکستان کی امن کوششیں قابلِ تحسین ہیں، جمال شاہ کاکڑ کا اظہار خیال

کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کےلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا ایران مذاکرات کے دوران پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ہمیشہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے فروغ کےلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دفاعی اور سفارتی ہم آہنگی نے پاکستان کے عالمی وقار کو مزید بلند کیا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کےلئے کی جانے والی کوششیں نہ صرف قابلِ ستائش ہیں بلکہ اس سے عالمی برادری میں پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی اور علاقائی سطح پر امن، مذاکرات اور باہمی احترام کی پالیسی کو جاری رکھے گا،وزیراعظم شہبازشریف امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کےلئے مثبت اور تعمیری کردار کےلئے کوشاں ہیں ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *