کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بلوچستان
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
