پاکستان

قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے،معرکہ حق میں سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا،ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

اسلام آباد ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے،معرکہ حق میں سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کردیا، بھارتی فضائیہ کوعبرتناک اورتذلیل سے بھرپور شکست دی،پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدو کی محافظ ہے ،پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا دیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ کے جوانوں کو معرکہ حق میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایئر چیف مارشل نے کہاکہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا، پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارتحقیقات کی پیش کش کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا مزید کہناتھا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے ایئرڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا،پاک فضائیہ نے دشمن کو دندان شکن شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کا مزید کہناتھا کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے،سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کردیا، بھارتی فضائیہ کوعبرتناک اورتذلیل سے بھرپور شکست دی،پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدو کی محافظ ہے،پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا دیا۔

سربراہ پاک فضائیہ کاکہناتھا کہ دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پر تھیں،ایس 400ایئر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کردیا،بنیان مرصوص میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کامظاہرہ کیا، پاکستان نے فضائیہ، الیکٹرانک اور سائبروار فیئر میں دشمن کو دھول چٹائی،پاک فضائیہ نے ریکارڈ ٹائم میں دشمن کی تنصیبات کو تباہ کیا، پاک فضائیہ کے ہر جوان نے معرکہ حق میں بہترین صلاحیت کامظاہرہ کیا۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاکہ ہماری قومی قیادت کی وجہ سے یہ کامیابیاں سمیٹنے کا موقع ملا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین قیادت نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *