پاکستان

9 مئی مقدمہ؛ میاں محمود الرشید کا ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع

اسلام آباد میاں محمود الرشید نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں ضمانت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے 28 اپریل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر انہیں ضمانت دی جائے۔

وفاقی آئینی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، 9 مئی کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں، جبکہ کسی بھی گواہ نے ان پر اشتعال انگیزی کا الزام نہیں لگایا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *