پاکستان

پبلک و منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹس ایسوسی ایشنز کی پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کراچی آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ندیم حسین نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات پیٹرول پمپوں کی بندش کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کی پالیسی واپس لے۔

دوسری جانب صدر پاکستان منی مزدا گڈزٹر انسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کر دی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *