اسلام آباد سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیل نمٹادی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی پنجاب میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت خارج کرنے کی اپیلیں نمٹا دیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ملزمان پیش نہ ہوں تو ٹرائل کورٹ ضمانت خارج کرسکتی ہے
