پاکستان

میرپور انتخابات میں 13سیٹوں میں سے 9پر مسلم لیگ نے کامیابی حاصل کی، چارسیٹوں پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی،راناثنا اللہ

اسلام آباد وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن کی 13سیٹوں میں سے 9پر مسلم لیگ نے کامیابی حاصل کی،چارسیٹوں پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی،کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیرامور کشمیر گلگت بلتستان امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ آزادکشمیر میں پہلے مرحلے کے انتخابات کا انعقادہوا، گزشتہ روز13نشستوں پر پولنگ ہوئی،13نشستوں پر کشمیری عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

کراچی: قائد آباد میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم اسکا بہنوئی نکلا، ملزم گرفتار
ان کاکہناتھا کہ پورے میرپور ڈویژن کی انتظامیہ نے بڑی محنت سے انتظامات کئے،ایک جگہ ایک خاندان کے درمیان کچھ اختلاف پیش آیا، فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، نکیال میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، ایک شخص جاں بحق ہوا، نکیال کے علاوہ کسی جگہ بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں، قتل کے واقعے میں 6افراد کو گرفتار کیاگیا،ان کاکہناتھا کہ ایل اے 6میں امیدوار نے خود پولنگ سٹیشن پر جا کر بکسے اٹھائے،مجموعی طور پر الیکشن فری اینڈ فیئر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیرسیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پولیس، انتظامیہ نے پولنگ کو پرامن بنانے کیلئے بھرپور محنت کی،مجموعی طور پر پولنگ پرامن رہی ہے،شفاف، آزادانہ، قابل قبول اور قابل اعتماد انتخابات ہوئے،مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو وعدے کئے عوام نے ان پر اعتماد کیا،آزادکشمیر کے عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی بھی توثیق کی۔

وفاقی وزراء کا این ڈی ایم اے کا دورہ، مون سون سے نمٹے کیلئے پیشگی اقدامات مکمل
امیر مقام کاکہناتھا کہ انتخابات کا پرامن انعقاد ریاست اور عوام کی کامیابی ہے،عوام نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھرپور حصہ لیا، میرپور ڈویژن کی نشستوں میں مسلم لیگ ن کو واضح کامیابی حاصل ہوئی ہے،انتخابات میں کامیابی پارٹی قیادت اور کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *