اہم خبرپاکستان

وزیراعظم ریلیف اسکیم: مستحق شہریوں کو پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت دینے کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر محنت کش اور کم آمدن والے طبقات کو مہنگے پٹرول کے اثرات سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی اسکیم کے تحت جدید ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اسکیم کے ذریعے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے تک رعایت فراہم کی جائے گی۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے صوبائی محکموں، نادرا اور ٹیلی کام کمپنیوں کے تعاون سے گاڑیوں کی تصدیق اور سبسڈی کی فراہمی کے لیے خودکار نظام تیار کیا ہے، جس کا مقصد مستحق شہریوں تک شفاف انداز میں ریلیف پہنچانا ہے۔ اسکیم کے تحت موٹر سائیکل اور چنگچی رکشوں کے لیے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر رعایت مقرر کی گئی ہے۔متن کے مطابق شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ موبائل نمبر سے مخصوص ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کراسکیں گے۔ رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، صوبائی کوڈ اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ فراہم کرنا ہوگی۔ کامیاب رجسٹریشن کی صورت میں شہری کو تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔رعایتی پٹرول حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو پٹرول پمپ جانے سے قبل موبائل فون سے TOK لکھ کر 9771 پر پیغام بھیجنے اور موصول ہونے والا فیول ٹوکن پٹرول پمپ پر دکھانے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔فراہم کردہ شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں رعایتی پٹرول کی فراہمی پیر اور منگل کی درمیانی شب سے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے شروع ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔حکومت کے مطابق خصوصی ریلیف اسکیم کا مقصد موجودہ معاشی حالات میں محنت کش طبقے پر پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ کم کرنا اور سبسڈی کی فراہمی کو جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شفاف بنانا ہے۔مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی اور اسکے باعث عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا عوام پر بوجھ بڑھنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعظم کی جانب سے ایک خصوصی ریلیف سکیم کا اجراءکیا گیاہے اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے پڑنے والے بوجھ کا حکومت کو پورا احساس ہے،عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،خصوصی ریلیف سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کے لیے پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا حکومت کو پورا احساس ہے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے خصوصی سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ خصوصی ریلیف سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کے لیے پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔اسی طرح چھوٹی گاڑیوں یعنی 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ تیس لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں اسکا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کر دیا جائیگا جبکہ پورے پاکستان میں بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان، اسکا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں کیا جائیگا۔اس خصوصی ریلیف سکیم کی رجسٹریشن کا اجراءآج سے کر دیا گیا ہے، جس کے طریقہ کار کو آگاہی مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا۔سکیم میں رجسٹریشن کیلئے موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے تعاون پر صوبوں کے شکرگزار ہیں

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *