سپورٹس

اسامہ میر کا غصہ پھٹ پڑا محمد رضوان کو سیدھا للکارا، ‘آپ فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں؟’

لاہور قومی ٹیم کے سپنر اسامہ میر نے محمد رضوان کو حیدرآباد کنگزمین سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم پلے آف میں جانے کی مستحق نہیں تھی۔محمد رضوان کی ٹیم راولپنڈیز نے ٹورنامنٹ میں 10 میچ کھیلے اور صرف1 کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کو 108 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ فائنل میں کنگزمین کو پشاور زلمی سے شکست ہوئی۔تاہم مقامی سپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگو میں اسامہ میر نے محمد رضوان کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں رضوان کی پریس کانفرنس سے بہت مایوس ہوا ہوں، انہوں نے خود اچھی کرکٹ نہیں کھیلی پھر بھی وہ کہہ رہے ہیں کہ دوسرے اس کے مستحق نہیں ہیں، کیا آپ اس کے مستحق تھے؟ یہ فیصلہ کرنے والے آپ کون ہوتے ہیں۔

اسامہ میر نے کہا کہ آپ کی اپنی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں 100 کے قریب آؤٹ ہوتی رہی ہے، یہ کس قسم کے ریمارکس ہیں، پہلے تو آپ نے خود بری کرکٹ کھیلی اور پھر آپ پریس کانفرنس کرتے ہیں جیسے آپ نے کوئی غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہو۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *