پاکستان

اسلام آباد، خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ، یومیہ 300 سے زائد مقدمات دائر

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ منشیات اور بے روزگاری کے باعث طلاق اور خلع کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے، فیملی کورٹس میں مقدمات کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیملی کورٹس میں یومیہ 300سے زائد مقدمات دائر ہونے لگے ہیں جبکہ خلع/ نان نفقہ کے اوسطاً 38کیسز فی گھنٹہ دائر ہونے لگے، امسال خلع کے کیسز کی تعداد تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی، وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *