لاہور شہر لاہور کے تمام تھیٹرز میں پرانے اوقات پر ڈراموں کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رات 11سے ایک بجے تک ڈرامے نمایش پذیر ہوں گے ،پرنس ،شبستان،محفل ،ناز،تماثیل سمیت دیگر تھیٹر ہالز میں نئے ڈرامے آج سے شروع ہورہے،لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر پرانے ڈراما اوقات پر ڈرامے شروع ہوں گے۔ تھیٹر انڈسٹری کی پرانے اوقات پر ڈرامے شروع ہونے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
پاکستان
لاہور کے تمام تھیٹرز میں پرانے اوقات پر ڈراموں کا آغاز آج سے ہوگا
