انٹرنیشنل

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او قصور ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او قصور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی پی او قصور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کنزہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے ڈی پی او کی جانب سے مکمل رپورٹ فائل نہ کرنے پراظہار ناراضی کیا،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ ڈی پی او کی انکوائری رپورٹ میں تاریخ نہیں لکھی گئی ،عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *