اسلام آباد بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ہے،پاورڈویژن نے صارفین کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے کہا کہ صارفین کو ایک خاص لنک پر معلومات شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے، معلومات درج کرنے کے بعد6ہندسوں والا کوڈ مانگا جاتا ہے،پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بعض عناصر کیوآر کوڈ استعمال کرکےمذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں،بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اور پلیٹ فارم پردرج نہیں ہو سکتیں۔معلومات کے اندراج کا طریقہ غلط اور غیرقانونی ہے،صارفین سبسڈی کیلئے کسی ڈیجیٹل آلات یا کاغذ پر معلومات درج نہ کریں۔
