پاکستان

لاہور میں چالان ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کا انوکھا اقدام

لاہور لاہور میں ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے کیے گئے اقدام نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ کینال روڈ پر مال روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک پولیس نے بیرئیر لگا کر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روکنا شروع کر دیا۔

ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث کینال روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے، دفاتر جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *