اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف برطانیہ اور امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم لندن میں دو روز قیام کے بعد امریکہ پہنچیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف طویل غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں ۔ وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق وزیراعظم لندن میں دو روز قیام کریں گے اور وہاں سے نیویارک روانہ ہوجائیں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزرا سمیت اعلی سطحی حکومتی وفد نیویارک میں وزیراعظم کو جوائن کرے گا۔وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے
اہم خبرپاکستان
وزیراعظم محمد شہباز شریف برطانیہ اور امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے
