اہم خبربلوچستان

بلوچستان کے سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی، سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری

کوئٹہ :بلوچستان حکومت نے صوبے کے سیاحتی مقامات پر مسافروں اور سیاحوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبے کے مختلف حصوں بالخصوص بولان، خضدار، زیارت اور ہرنائی میں سیاحت کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت بلوچستان، گہرام بخشی بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی بلوچستان کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔بلوچستان کی 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی سیاحت کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے، جہاں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جامع اور مو¿ثر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ محکمہ سیاحت نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بلوچستان کے قدرتی اور خوبصورت مقامات کا دورہ کرنے کی پرخلوص دعوت دی ہے۔فطری خوبصورتی سے مالا مال بلوچستان میں سیاحت کے فروغ سے نہ صرف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا، بلکہ اس سے خطے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے جس سے مقامی معیشت مزید مستحکم ہوگی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *