اسلام آباد شریعت اپیلیٹ بنچ نے بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق 11سالہ بچی کے قتل کیس کی شریعت اپیلیٹ بنچ میں مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے مجرم کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی۔
جسٹس شہزاد احمد ملک نے کہاکہ 11سال بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیاگیا،بربریت سے ایک بچی کو قتل کیا گیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اس کیس میں سزائے موت نہ ہو تو پھر کس کیس میں ہوگی۔
