پاکستان

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی، پمپ پر گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں کمی

لاہور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے باعث پٹرول 322 روپے جبکہ ڈیزل 368 روپے 45 پیسے فی لیٹر فروخت ہونے لگا۔ بڑھتی قیمتوں کے باعث پٹرول پمپوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد میں نمایاں کمی آ گئی، جبکہ کئی پٹرول پمپ بھی بند کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہم پر رحم کرے اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں کم کرے۔ ان کے مطابق پہلے موٹر سائیکل کی ٹینکی فل کراتے تھے، لیکن اب صرف ڈیڑھ سو روپے کا پٹرول ڈلوانا پڑتا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *