لاہور،اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو لاہورمیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری رہاکرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ترجمان پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پرگرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٓاس ناجائز حکومت اور ان کے ناجائز اقتدار پر قابض ہینڈلرز نے علیمہ خانم کو ان کے گھر کے باہر سے اغوا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا،علیمہ خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی آفیشنل نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے کہ لاہور اپر مال رہائش گاہ سے علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنے علیمہ خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ علیمہ خان کو گرفتار یا ایم پی او کے تحت نظر بند کرنا کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، حکومت تمام اقدامات فی الفور بندکرے۔ ٹویٹ کے ذریعے پیغام میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ علیمہ خان کی گرفتاری حالات خراب کرنے کی جانب پہلا قدم ہے، ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے، آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد ہمارا مقصد ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان کو گرفتار یا ایم پی او کے تحت نظر بند کرنا کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت تمام اقدامات فی الفور بند کرے، علیمہ خان کو فی الفور رہا کیا جائے، ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی
اہم خبرپاکستان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا، جیل منتقل
