اہم خبربلوچستان

مستونگ میں ایف سی کا بروقت اقدام، تباہ شدہ این-40 پل بحال، آمدورفت بحال

مستونگ :فرنٹیئر کور کا بروقت اقدام، فتنہ الہندوستان کے خوارج کی تخریب کاری سے متاثرہ این-40 شاہراہ کا پل بحال کردیا۔ ایف سی نے مستونگ کے قریب پنج پائی میں خوارج کی جانب سے تباہ پل کی فوری مرمت کے بعد آمدورفت بحال کردی۔ایف سی بلوچستان نے افرادی قوت اور مشینری کے ذریعے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے متاثرہ رابطہ پل فوری بحال کیا ۔تباہ شدہ پل کی فوری بحالی پرشہریوں نے ایف سی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پل تباہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا، ایف سی نے فوری اقدامات کرکے آمد ورفت بحال کر دی۔شہریوںکا کہنا تھاکہ مشکل حالات میں ایف سی نے بھرپور تعاون کیا، رابطہ بحال کرنے پر ایف سی حکام کے شکر گزار ہیں،ایف سی بلوچستان امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی مشکلات کے ازالے اورسہولیات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *