پاکستان

عالمی ٹریڈنگ مقابلہ: پاکستانی وقار ذکا پہلی پوزیشن لے اڑے، مرسڈیز جی ویگن انعام میں جیت لی

لاہور ٹیکنالوجی انٹرپرینیور، کرپٹو ماہر اور لائیو لیوریج ٹریڈر وقار ذکا نے 3 ہزار سے زائد عالمی شرکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے TradFi Competition کا عالمی سولو ٹریڈنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کامیابی پر انہیں دبئی میں 2026 ماڈل مرسڈیز بینز جی ویگن (G-Wagon) انعام کے طور پر دی گئی۔

مقابلے میں دنیا بھر سے 3 ہزار سے زائد ٹریڈرز نے اپنی ذاتی سرمایہ کاری کے ساتھ آن لائن حصہ لیا۔ یہ مقابلہ صرف کرپٹو کرنسی تک محدود نہیں تھا بلکہ اس میں اسٹاکس، سونا، چاندی، کموڈیٹیز اور کرپٹو کرنسی سمیت مختلف مالیاتی اثاثوں میں ٹریڈنگ کی گئی۔ مقابلے میں نہ ٹیمیں تھیں، نہ ریفرلز اور نہ ہی پروموشنل اہداف، بلکہ ہر شریک کی انفرادی ٹریڈنگ صلاحیت اور مجموعی منافع و نقصان کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *