لاہور شیخوپورہ لاہور سیکشن پر مشن کالر کے قریب ریلوے ٹریک کا پل سیلابی ریلے کے باعث ٹوٹ گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق لاہور سے شیخوپورہ اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ کے طور پر ساہیوال کے راستے روانہ کیا جا رہا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس کو براستہ رائیونڈ ساہیوال سے چلایا جائے گا، جبکہ لاہور اور میانوالی کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس کو براستہ لالہ موسیٰ چلایا جائے گا۔
