پاکستان

ججز آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی ایک مقدس ذمہ داری ہے اور نئے سول ججوں کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں دیانت، غیر جانبداری اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھنا ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نئے بھرتی ہونے والے سول ججوں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، رجسٹرار ہائیکورٹ نے حلف لیا، تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی جسٹس ریٹائرڈ سردار احمد نعیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *