کراچی سندھ میں مون سون سسٹم فعال ہوگیا ہے، جس کے سبب کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ان موسمی نظاموں کے زیر اثر سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
