اسلام آباد الیکشن کمیشن نے ووٹر فہرستوں سے 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹر کو خارج کر دیا، دو ماہ میں ملک بھر میں تقریباً 6 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کم ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے 7 مئی سے 2 جولائی تک کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد وشمار جاری کر دیئے، ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 89 ہزار 4 سو 58 کی خالص کمی ریکارڈ کی گئی
