نیویارک اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ برقرار رہنے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے، امریکا اور ایران گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل کریں۔
