لاہور چینی قونصل جنرل سن یان نے سندس فاؤنڈیشن لاہور سینٹر کا دورہ کیا، جہاں پیٹرن سندس فاؤنڈیشن سہیل وڑائچ، ڈائریکٹر خالد عباس ڈار اور سندس فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران قونصل جنرل سن یان نے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا مریض بچوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔
پاکستان
چینی قونصل جنرل سن یان کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ، چینی عوام کے عطیے سے فراہم کردہ کریو فیوج مشین کا افتتاح
