وزیراعلیٰ Muhammad Sohail Afridi نے شمالی وزیرستان کے میران شاہ میں چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دھماکے میں شہریوں کے زخمی ہونے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے بزدلانہ اقدامات حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
سہیل آفریدی نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
