اسلام آباد:پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے برآمدات، ڈیجیٹل کاروبار اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے ملکی معیشت میں اپنا کردار مزید مضبوط کرلیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں سالانہ 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آئی سی ٹی شعبے نے 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا۔بڑھتی ہوئی آئی ٹی سرگرمیوں کے نتیجے میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز سے متعلق 872 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جو ملک میں ڈیجیٹل کاروبار اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔پاکستانی ٹیک کمپنیاں، ڈیجیٹل ایجنسیاں اور ای کامرس کاروبار عالمی منڈیوں میں تیزی سے اپنی موجودگی بڑھا رہے ہیں۔ حال ہی میں 20 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں بھرپور شرکت کی، جہاں پاکستانی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سلوشنز کو عالمی کاروباری برادری کے سامنے پیش کیا گیا۔حکام کے مطابق پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی ترقی، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔دوسری جانب جدید مالیاتی انفراسٹرکچر نے عالمی کرنسیوں میں ادائیگیوں کی وصولی اور بین الاقوامی فنڈز کے انتظام کو مزید آسان بنانے میں معاونت فراہم کی ہے، جس سے عالمی سطح پر خدمات فراہم کرنے والی پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لیے کاروباری مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن، عالمی منڈیوں میں پاکستانی ٹیک کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی رسائی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری اور عالمی روابط کے فروغ سے پاکستان کی برآمدی آمدن میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے
اہم خبرپاکستانٹیکنالوجی
آئی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ، پاکستانی ٹیک کمپنیاں عالمی منڈی میں سرگرم
