لاہور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (ف) میں تعاون کی مشترکہ حکمت عملی طے پا گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کا پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی سے چلنے پر اتفاق ہوا ہے، پارلیمان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا جبکہ آئندہ سیشن میں حکومتی اقدامات پر مشترکہ احتجاج بھی کیا جائے گا
