انٹرنیشنل

فرانس کے جنوبی علاقے میں ایک گھر سے 5 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد، کمیونٹی میں تشویش کی لہردوڑگئی

پیرس فرانس کے جنوبی علاقے اورانج (Orange)، محکمہ ووکلوز (Vaucluse) میں ایک گھر سے پانچ نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق 32 سالہ خاتون نے چند روز قبل ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا، تاہم ہسپتال کی اطلاع پر حکام نے گھر کی جانچ شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کے ساتھی کو گھر میں ایک گتے کے ڈبے کے اندر انسانی باقیات ملیں، جس پر اس نے فوری طور پر ہسپتال سے رابطہ کیا۔ بعد ازاں پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو مزید چار نومولود بچوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں، جو پلاسٹک کے تھیلوں میں بند کرکے گتے کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھیں۔حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *