راولاکوٹ ترجمان آزاد کشمیر پولیس ایس ایس پی خاور علی شوکت نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولاکوٹ میں ایس ایس پی خاور علی شوکت نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلح حملہ آور شہر کی مختلف عمارتوں پر مورچہ بند ہیں، شر پسندوں کے تانے بانے کسی اور جگہ سے ملتے ہیں، شرپسندوں کے حملوں میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ گرفتار شرپسندوں سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
