اسلام آباد گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال ساڑھے 21 ارب ڈالر زکی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، جولائی میں 2.2 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں، جس میں 1.4 ارب ڈالر زچینی کمرشل قرض جبکہ 80 کروڑ ڈالرز دیگر بیرونی واجبات کی مد میں ادا کیے گئے۔
نجی ٹی وی چینل’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ایس بی پی گورنر نے بتایا کہ سٹیٹ بینک نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران 28 ارب ڈالرز مارکیٹ سے خریدے ہیں، گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران تقریباً 9 ارب ڈالر ز کی خریداری مقامی مارکیٹ سے کی گئی۔
