اسلام آباد اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے آنے والا امیدوار فزیکل ٹیسٹ میں جان کی بازی ہار گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھرتی ٹیسٹ کے لیے آنے والا 25 سالہ اسحاق دوڑ کے دوران اچانک گرکر بےہوش ہوا، اسحاق کو ایمبولینس کے ذریعے پمز ہسپتال ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا، جاں بحق ہونے والے اسحاق کا تعلق سرائے نورنگ لکی مروت سے تھا۔
