صحت

رواں سال کا پہلا پولیو کیس سندھ کے ضلع سجاول میں رپورٹ

پاکستان میں سال 2026 کا پہلا پولیو کیس صوبہ سندھ کے ضلع سجاول سے رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیلو یونین کونسل، ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والے چار سالہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ رواں سال ملک میں سامنے آنے والا پہلا کیس قرار دیا جا رہا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق یہ کیس پولیو سرویلنس نیٹ ورک کے ذریعے رپورٹ کیا گیا۔ بعد ازاں اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے بھی اس کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے، اسی لیے حکومت اور صحت کے ادارے ملک بھر میں پولیو ویکسینیشن مہم کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *