ریاض سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن ریاض ائیر نے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید اضافہ ہوگا
طیرانِ ریاض پاکستان کے لیے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز اگست میں کرے گی جبکہ اسلام آباد اور لاہور کے لیے بکنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے.ریاض ائیر کی جانب سے ریاض سے اسلام آباد کے لیے روزانہ پروازیں 14 اگست سے شروع کی جائیں گی، جبکہ ریاض سے لاہور کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں 18 اگست سے چلائی جائیں گی
