اسلام آباد وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ نئے صوبے لسانیت کی بنیاد پر نہیں ہونے چاہئیں، نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں تاکہ گورننس میں بہتری آ سکے، اس تمام بحث میں سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ ہونا ضروری ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ یہ سسٹم کی ناکامی نہیں ہے، سسٹم فیل نہیں ہوا، طرزِ حکمرانی کی کمزوریاں ہیں وہ آج سے نہیں کافی ٹائم سے ہیں، محسن نقوی نے درست کہا کہ حکومت اور وزیراعظم محنت کر رہے ہیں۔ وقت کے ساتھ سیاسی جماعتوں کےا ندر اور ان کی پالیسیوں، گورننس اسٹرکچر کے اندر جو جدت آنی چاہیے وہ سسٹم میں نہیں آسکی، اگر اصلاحات نہ ہوئیں تو گورننس کے مسائل رہیں گے۔
