اہم خبر

دریائے چناب میں بھارت نے بگلیہار ڈیم سے3 روز بعد دوسری مرتبہ پانی چھوڑ دیا

اسلام آباد دریائے چناب میں بھارت کی طرف تین روز کے بعد بگلیہار ڈیم سے دوسری مرتبہ پانی چھوڑ دیا گیا۔

تین روز قبل دو سپل ویز کے برعکس چار اگست کی سہ پہر تین سپل ویز کے ذریعے پانی کا اخراج کیا گیا ہے۔ دریائے چناب کے بالائی طاس علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ڈیم سے اضافی پانی کا اخراج کیا گیا ہے، بگلیہار سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ایک دفعہ پھر سلار ڈیم کے ذریعے مزید پانی ہیڈ مرالہ چھوڑے جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہیڈ مرالہ پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر رکھا ہے،ہیڈ مرالہ پر پانی کی امد 93 ہزار کیو سک جبکہ اخراج 76 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *