ٹیکنالوجی

یوٹیوب کا نیا ’ریکیپ‘ فیچر متعارف، سال بھر دیکھی گئی ویڈیوز کا مکمل خلاصہ دستیاب

دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم YouTube نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے وہ پورے سال کے دوران دیکھی گئی ویڈیوز کی تفصیل ایک ہی جگہ پر دیکھ سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب نے ’یوٹیوب ریکیپ‘ نامی فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو سال بھر کی ویڈیو دیکھنے کی سرگرمیوں کا خلاصہ فراہم کرتا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین یہ جان سکیں گے کہ انہوں نے 2025 میں کن چینلز کو سب سے زیادہ دیکھا، کس قسم کا مواد زیادہ پسند کیا اور وقت کے ساتھ ان کی دیکھنے کی عادات میں کیا تبدیلیاں آئیں۔

مزید برآں اس فیچر میں صارفین کو ان کی ویڈیو دیکھنے کی عادات کے مطابق ایک خصوصی کیٹیگری بھی دی جائے گی، جس کے ذریعے یوٹیوب ان کی دلچسپی اور دیکھنے کے انداز کی بنیاد پر ایک منفرد شناخت یا نام بھی تجویز کرے گا۔

اگر صارفین اس فیچر سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو وہ یوٹیوب کے ہوم پیج یا ’یو‘ ٹیب پر جا کر ریکیپ کے بینر پر کلک کر سکتے ہیں، جہاں انہیں اپنی سالانہ ویڈیو دیکھنے کی مکمل تفصیل نظر آئے گی۔ اس خلاصے کو دیگر لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کا آپشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔

یوٹیوب ریکیپ فیچر موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *