United States کے وزیرِ خزانہ Scott Bessent نے کہا ہے کہ India امریکا کا بہترین فرمانبردار ملک ثابت ہوا ہے کیونکہ اس نے امریکی مؤقف کے مطابق اقدامات کیے۔
واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکا کے کہنے پر رواں سال Russia سے تیل کی خریداری کم کر دی اور اس کی جگہ امریکی تیل خریدنے کا منصوبہ بنایا۔ تاہم مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی سپلائی پر دباؤ کے باعث امریکا نے بھارت کو عارضی رعایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت سمندر میں روسی خام تیل کی کروڑوں بیرل مقدار موجود ہے اور اگر اسے فروخت کی اجازت دی جائے تو عالمی منڈی میں فوری سپلائی بڑھ سکتی ہے جس سے قیمتوں پر دباؤ کم ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ توانائی Chris Wright نے بھی کہا ہے کہ بھارت کو جنوبی ایشیا کے قریب موجود روسی تیل خریدنے اور اپنی ریفائنریوں میں پراسیس کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی میں اضافہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ Donald Trump کی انتظامیہ نے بھارت کو 30 دن کی خصوصی چھوٹ دی ہے، جس کے تحت 5 مارچ 2026 تک جہازوں میں موجود روسی تیل بھارت پہنچا کر فروخت کیا جا سکتا ہے۔
