اہم خبر

دفتر خارجہ: مکہ معاہدہ اہم پیش رفت، ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی نے کہا ہے کہ ’’ مکہ معاہدہ ‘‘بڑا واضح ہے ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔
صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا 7 اگست کو ہونے والا مکہ سمٹ اہمیت کا حامل رہا، پاکستان نے مکہ معاہدے کے لیے اہم ترین کردار ادا کیا، مکہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، معاہدہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تینوں ممالک کے عزم کا عکاس ہے، مکہ معاہدے پر خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، مکہ معاہدہ امن و سلامتی کے حوالے سے محض 3 ممالک تک محدود نہیں ہے۔ پاکستان خطے میں امن کے حوالے سے پرامید ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے پرخلوص کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، کشیدگی اور تناؤ میں اضافے کے بعد فریقین نے بات چیت بھی کی ہے۔
طاہر حسن اندرابی کا کہنا تھا اسلام آباد ایم او یو کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، ہم پاکستان سے متعلق مثبت بیان پر ایرانی صدر کے مشکور ہیں۔ ہم امریکہ سعودی عرب سول جوہری ڈیل کو دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب کے سول جوہری توانائی کے حق کا احترام اور حمایت کرتے ہیں، اس حوالے سے تفصیلی بیان ڈیل کی مکمل تفصیل سامنے آنےکےبعد جاری کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *