اہم خبرپاکستان

الیکشن کمیشن نے تین سابق اراکین قومی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر تین سابق اراکین قومی اسمبلی کو کسی بھی انتخاب کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔نااہل قرار دیے جانے والوں میں صاحبزادہ محمد حامد رضا،عبداللطیف اورزرتاج گل شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سابق اراکین نے مقررہ وقت پر اپنے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ نااہلی عام انتخابات، ضمنی انتخابات، سینیٹ انتخابات اور بلدیاتی انتخابات پر یکساں لاگو ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تینوں سابق اراکین کی نااہلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک وہ مطلوبہ مالی گوشوارے جمع نہیں کرواتے۔ اس دوران وہ کسی بھی الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ تینوں سابق اراکین اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہونے کی بنیاد پر بھی نااہل قرار دیے جا چکے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ کارروائی مکمل کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *