سپورٹس

آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ ریٹنگ کے فیصلے پر اپیل دائر کی تھی جس پر آئی سی سی اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ کی منسوخی کا فیصلہ سنایا۔
آسٹریلیا کے خلاف 4 جون کو ہونے والے ون ڈے میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا تھا اور پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا تاہم اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا۔
آئی سی سی پینل کے مطابق پچ پر غیر معمولی ناہمواری یا ضرورت سے زیادہ اسپن نظر نہیں آیا لہٰذا قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ کا اب کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ نہیں ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *