کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہو سکی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کی گئی ہے۔
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روک دیا جائے گا، ٹریک کی ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔
بلوچستان
بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل
