پاکستانسپورٹس

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ میں شامل انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر کی گرفتاری و رہائی

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئےسکواڈ میں شامل انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر کو پولیس نے گرفتار کر لیا تاہم پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے برائیڈن کارس کو ایک نائٹ کلب کے باہر سے گرفتار کیا ، ہتھکڑیوں میں فاسٹ باؤلر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ڈرہم میں انگلینڈ ٹیم نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کو تین روزہ میچ میں شکست دی، وائرل ویڈیو میں دیگر دو معروف کھلاڑی میتھیو پوٹس اور بین سٹوکس بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ڈربی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کا علم ہے اور ہم فی الحال اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، جیسے ہی ممکن ہوا ہم اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد برائیڈن کارس کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ کے نومنتخب کپتان جو روٹ کے اس بیان کے بعد پیش آیا ہے جس میں انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کے کھلاڑی بہترین رول ماڈل اور اچھے انسان بنیں۔بین سٹوکس نے چند ہفتے قبل فار دی لو آف کرکٹ پوڈ کاسٹ میں کہا تھا ، کرکٹ میں شراب نوشی کا کلچر موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ”ہم اب 2026 میں ہیں، جہاں گزشتہ برسوں کے دوران کھیل مزید پروفیشنل ہو گیا ہے، لیکن کرکٹ کا شراب کے ساتھ تعلق اب بھی برقرار ہے۔ کلب کرکٹ سے شروع ہونے والا یہ رجحان آگے بڑھتے ہوئے اوپر کی سطح تک پہنچتا ہے۔“
برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کے سکواڈ میں شامل ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میں انہیں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *